واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلی، یورپ میں امریکی افواج کی نگرانی کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل چارلس کوستانزا کو مدت مکمل ہونے سے تقریباً دو ماہ قبل کمانڈ سے ہٹا دیا گیا۔ امریکی فوج نے جنرل کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ حکام کو بھیجنے کا بتایا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے یورپ میں تعینات افواج کی نگرانی کرنے والے اعلیٰ فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل چارلس کوستانزا کو حالیہ دنوں میں کمانڈ سے ہٹا دیا۔
چارلس کوستانزا امریکی فوج کی ففتھ کور کے کمانڈنگ جنرل تھے، جس کا ہیڈکوارٹر فورٹ ناکس، کینٹکی اور کیمپ کوشچوشکو، پولینڈ میں ہے۔
امریکی فوج نے جنرل کوستانزا کی کمانڈ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ فوجی قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔
ففتھ کور کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل برائے ریڈی نیس بریگیڈیئر جنرل جان بی ماؤنٹ فورڈ کو عارضی طور پر کمانڈنگ جنرل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی کی نگرانی والے اتحاد کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ
میجر جنرل تھامس فیلٹی کو گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ وہ اکتوبر میں فورٹ ناکس میں ففتھ کور کی کمان سنبھالیں گے۔تھامس فیلٹی اس سے قبل فورٹ ہُڈ، ٹیکساس میں فرسٹ کیولری ڈویژن کی قیادت کرچکے ہیں۔












