اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہو گا، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں داخلی امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ستمبر میں متوقع
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔












