اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹ اور سیاحتی ویزوں پر تھائی لینڈ روانہ ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کے بیان کردہ سفری مقاصد کی مزید جانچ پڑتال کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں شاہد اور خلیل شامل ہیں۔ شاہد کا تعلق مظفرگڑھ جبکہ خلیل کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں مسافروں کا تھائی لینڈ میں مبینہ طور پر ہم جنس شادی کرنے اور بعد ازاں اس شادی کو یورپ میں رجسٹر کرا کے مستقبل میں وہاں قیام کرنے کا ارادہ تھا۔
حکام کے مطابق دورانِ تفتیش خلیل نے انکشاف کیا کہ اس کی شاہد سے ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔ مسافر کے بیان کے مطابق شاہد اسے ماہانہ تقریباً 60 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کرتا رہا۔ دونوں مسافروں نے مستقبل میں یورپ میں ایک ساتھ رہنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کوئی مالِ غنیمت نہیں کہ آپ کو حصہ مل جائے، طلال چوہدری کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید
یہ بھی پڑھیں: یہ کوئی مالِ غنیمت نہیں کہ آپ کو حصہ مل جائے، طلال چوہدری کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید
ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہد نے طویل عرصے تک یورپ میں مقیم رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے راستے ممکنہ طور پر یورپ جانے کے ارادے سے متعلق دونوں مسافروں سے مزید پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












