ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

1 گھنٹہ پہلے
A A
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit
Share on Facebookwhatsapp

مزید 36 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے، جس کے بعد اس میگا سیٹلائٹ نیٹ ورک میں شامل سیٹلائٹس کی تعداد 200 ہو گئی

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کا چیان فان سیٹلائٹ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا، ۔ چین نے دو الگ لانچز کے ذریعے مزید 36 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے، جس کے بعد اس میگا سیٹلائٹ نیٹ ورک میں شامل سیٹلائٹس کی تعداد 200 ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق اے سکس راکٹ نے شمالی چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پرواز کی اور 18 سیٹلائٹس کو کامیابی سے قطبی مدار میں پہنچایا۔ اس کے ایک دن بعد جنوبی چین کے ہینان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 8 راکٹ نے مزید 18 سیٹلائٹس مدار میں نصب کیے۔

یہ دونوں مشن شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی یا اسپیس سیل کے چیان فان منصوبے کا حصہ تھے، جس کا مقصد دنیا بھر میں تیز رفتار، کم تاخیر اور انتہائی قابلِ اعتماد سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا ہے۔

چینی کمپنی اسپیس سیل کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ عالمی سطح پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت مستقبل میں 10 ہزار سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اگست 2024 میں اس منصوبے کا پہلا لانچ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں کچھ عرصہ تعطل کا شکار رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ صرف 7 اپریل 2026 کے بعد سے چھ لانچز مکمل کیے جا چکے ہیں، جو منصوبے کی رفتار میں نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

چین نہ صرف سیٹلائٹ انٹرنیٹ بلکہ خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں مختلف راکٹ پروگراموں کی کامیاب آزمائشوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بیجنگ مستقبل میں دوبارہ قابلِ استعمال راکٹس اور بڑے سیٹلائٹ نیٹ ورکس کے ذریعے عالمی خلائی دوڑ میں اپنی برتری قائم رکھنا چاہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چیان فان منصوبے کی تیز رفتار توسیع اس بات کا اشارہ ہے کہ چین مستقبل میں عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جہاں اس کا مقابلہ براہِ راست دیگر عالمی سیٹلائٹ نیٹ ورکس سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

موضوعات : #chinasatelitesspace
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person
تازہ ترین

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
Mega airport on 20 square kilometer artificial island, China's engineering masterpiece, amazes the world
تازہ ترین

20مربع کلو میٹر مصنوعی جزیرے پر میگا ایئر پورٹ ،چین کا انجینئرنگ کا شاہکار،دنیا حیران

30 مئی , 2026
Pakistan and China reaffirm commitment to enhance military cooperation
تازہ ترین

پاکستان اور چین کا فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

29 مئی , 2026
China's 134-km canal corridor likely to open soon
تازہ ترین

چین کی 134کلومیٹر نہری راہداری جلد کھلنے کا امکان

28 مئی , 2026
The United States has released the second part of secret files related to flying saucers.
تازہ ترین

امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا

23 مئی , 2026
90 killed in coal mine explosion in China
تازہ ترین

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک

23 مئی , 2026
اگلی خبر
24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔