بدھ , 29 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

1 سال پہلے
A A
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ صورتحال اس مسلسل رجحان کا تسلسل ہے جو نئے مالی سال کے پہلے ہی دن سے دیکھا جا رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی گزشتہ چند روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی اور محض 5 کاروباری دنوں کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 9 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، جو حالیہ برسوں کی نمایاں ترین کارکردگیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات میں مثبت پیش رفت اور صنعتی شعبے میں بہتری کی توقعات ہو سکتی ہیں۔
اس تاریخی رفتار نے نہ صرف اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں اضافہ کیا ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے بھی بھیجے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو سرمایہ کاروں کو مختصر اور طویل مدتی بنیادوں پر اچھے منافع کی توقع ہو سکتی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حالیہ کارکردگی نے عالمی سرمایہ کاری حلقوں کی بھی توجہ حاصل کی ہے اور اس تیزی کو ملکی معیشت میں استحکام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

British boxer Bilal Faraz still awaiting British passport despite winning titles.
تازہ ترین

برطانوی باکسر بلال فراز اعزازات جیتنے کے باوجود برطانوی پاسپورٹ کا منتظر

29 جولائی , 2026
The popularity of Huawei smartphones remains intact.
تازہ ترین

ہواوے کے اسمارٹ فونز کی مقبولیت اب بھی برقرار

29 جولائی , 2026
The Election Commission played the role of the CCD, says Hassan Murtaza.
تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا کردار سی سی ڈی والا تھا،حسن مرتضیٰ

29 جولائی , 2026
PPP alleges rigging in the Azad Kashmir election and presents evidence to the media.
تازہ ترین

پی پی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

29 جولائی , 2026
Sarfaraz Ahmed hints at team changes for the next Test.
تازہ ترین

سرفراز احمد کا اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

29 جولائی , 2026
Saudi Arabia also joins the war; attacks on Iraq.
تازہ ترین

سعودی عرب بھی جنگ میں کود پڑا ،عراق پر حملے

29 جولائی , 2026
اگلی خبر
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں

British boxer Bilal Faraz still awaiting British passport despite winning titles.

برطانوی باکسر بلال فراز اعزازات جیتنے کے باوجود برطانوی پاسپورٹ کا منتظر

29 جولائی , 2026
The popularity of Huawei smartphones remains intact.

ہواوے کے اسمارٹ فونز کی مقبولیت اب بھی برقرار

29 جولائی , 2026
The Election Commission played the role of the CCD, says Hassan Murtaza.

الیکشن کمیشن کا کردار سی سی ڈی والا تھا،حسن مرتضیٰ

29 جولائی , 2026
PPP alleges rigging in the Azad Kashmir election and presents evidence to the media.

پی پی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

29 جولائی , 2026
Sarfaraz Ahmed hints at team changes for the next Test.

سرفراز احمد کا اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In