ٹوکیو ( پاک ترک نیورز) ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کے تین کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔نور زمان اور اشب عرفان نے سنگلز مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔مکسڈ ڈبلز میں عاصم خان اور مہوش علی کی جوڑی نے جاپانی جوڑی کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران قومی کرکٹرز کی کھابوں کی ویڈیو وائرل، فٹنس پر سوالات اٹھ گئے
دوسری جانب ناصر اقبال اور سحرش علی کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلہ کل ہوگا، پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔












