واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی پی جی اے کیڈلاک چمپیئن شپ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ڈورال گلف کلب پہنچے اور گفتگو کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیو وٹکوف نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال پر بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ امریکا نے تہران کے 14 نکاتی منصوبے کا جواب دیا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔












