واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا ،اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بولے مجھے نہیں لگتا کہ دوبارہ جنگ کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے ۔ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیئے تھا، ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر لگائی گئی پابندیں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔
امریکی صدر نے مزید کہا ایران معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے، ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیئے۔
امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کر دیا ،کہتےہیں میں نے 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے ، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے، وزیراعظم پاکستان نے مجھ سے کہا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائیں۔












