بیجنگ ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے علاقائی ممالک کےد رمیان سفارتکاری کی کوششوں کو جاری رہنا چاہیئے ،بات چیت کے ذریعے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکتاہے ۔
دوسری جانب سعودی عرب نے خطے میں جاری حالیہ فوجی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کر دی ۔
جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا سیاسی حل اور مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچنے کے لیے ثالثی کی کوششوں حمایت کی گئی۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔












