ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران ڈٹ گیا ،ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن ،پراجیکٹ فریڈم بند،کیا خفیہ ڈیل ہو گئی؟

4 مہینے پہلے
A A
Iran stands firm, Trump makes a big U-turn, Project Freedom is closed, was a secret deal made
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران ڈٹ گیا ،امریکا پیچھے ہٹ گیا ۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکا نے بڑا یو ٹرن لے لیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا،پراجیکٹ فریڈم عارضی روکا تاکہ دیکھیں کہ ڈیل ہو سکتی ہے یا نہیں،اس دوران آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل رہے گی،پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا، اس دوران امریکا دیکھے گا کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اس پر دستخط ہوتے ہیں یا نہیں۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ مکمل اور حتمی معاہدے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ، ،ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، امریکہ نےایران کو بری طرح شکست دی ہے، ہم ایران کوجوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے،ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کر رہا ہے، ایران کو آبنائے ہرمز کنڑول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی حقیقت کو تسلیم کرے اور مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ کہا ،ایران کو ایسے معاہدے کو قبول کرنا ہوگا جو نہ صرف اس کے اپنے مفاد میں ہو بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی فائدہ مند ہو۔
دوسری طرف ایران کا بھی سخت رد عمل سامنے آیا ہے ،ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہناہےہم مسلمان تو پہلے ہی خدا کے سامنے سر جھکا چکے ،اب کوئی اور ہمیں جھکا نہیں سکتا،امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے ۔عراقی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ امریکی حکام خطے کو فوجی دھمکیاں دینا بند کر دیں۔اس سے قبل ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ہے،،،ایران خود کو بااخلاق اور ذمہ دار طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ ایران کے مخالفین بے لگام اور غیر ذمہ دار قوت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔


ادھر یران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج سٹریٹ اتھارٹی سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق مارکو روبیو کا بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ واشنگٹن ابھی بھی تہران پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتا ہے ، عارضی وقفہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے، تاہم صورتحال اب بھی نہایت حساس ہے اور کسی بھی وقت نیا موڑ لے سکتی ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشمکش میں یہ عارضی نرمی کیا مستقل معاہدے میں بدلے گی یا ایک نئے بحران کا پیش خیمہ بنے گی۔فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔

موضوعات : #irandonaldtrumpusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump rejected the Saudi Crown Prince's request for action against the Houthis.
تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

11 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
US ready to attack Iran again at any time Trump
تازہ ترین

امریکا ایران پر دوبارہ حملے کے لیے کسی بھی وقت تیار ہے، ٹرمپ

3 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
Trump's threat to give a harsh response to Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The golden era of Punjab's development has begun, Maryam Nawaz

پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔