اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت ہفتے میں دو دن سمارٹ لاک ڈوان کی تجاویز پر غور کر رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ہر ہفتہ دن بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں روکنے اور کاروباری مراکز، دفاتر بھی بند رکھنے کی تجاویز ہیں ۔
وفاق نے تجاویز صوبوں ،ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھی بھجوا دیں صوبوں کی رضا مندی کے بعد وفاقی حکومت باضابط نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ ابتدائی طور پر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ چار اپریل سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔








