اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے جس میں ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئےمناسب مقدار موجود ہے۔حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ۔
تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپیہ کی خطیر رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے دی۔
حکام نے وزیراعظم کو موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کے لیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام کیلئے تیار شدہ ایپ پر بھی بریفننگ دی ،اجلاس کو بتایا گیا اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمد کا انتظام ہو چکا ہے۔












