راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے ڈیوٹی کے لیے آنے والا پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل ذوالفقار کو ڈیرہ غازی خان سے اٹک پل پر احتجاجی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل ذوالفقار کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
کانسٹیبل ذوالفقار کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل ذوالفقار کی نمازِ جنازہ اٹک پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔












