بدھ , 21 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال ،کہیں بازار بند ،کہیں کھلے

2 مہینے پہلے
A A
Jamaat-e-Islami's call for a shutter-down strike against the petroleum levy markets closed in some areas, open in others.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دی جانے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر ملک بھر میں تاجروں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کراچی اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر مختلف اہم تجارتی مراکز میں دکانیں بند رہیں۔ صدر الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ریگل چوک، بولٹن مارکیٹ، اردو بازار اور اکبر مارکیٹ میں بھی متعدد دکانداروں نے ہڑتال میں حصہ لیا اور کاروباری مراکز بند رکھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی صورتحال یکساں نہیں رہی اور بعض مقامات پر کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بھی جاری رہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ شہر کی چھوٹی بڑی بیشتر مارکیٹیں کھلی رہیں اور دکانوں پر معمول کے مطابق کاروبار ہوتا رہا۔اچھرہ بازار، اردو بازار، مال روڈ اور دیگر اہم تجارتی علاقوں میں بھی دکانیں کھلی رہیں، جبکہ شہری معمول کے مطابق خریداری کرتے نظر آئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہڑتال کی کال کا زیادہ اثر دکھائی نہیں دیا۔ مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔فیصل آباد میں تاجروں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی۔ شہر میں کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے اور مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔سیالکوٹ میں ہڑتال کی صورتحال بھی مختلف رہی۔ شہر کے بعض علاقوں میں دکانیں بند رہیں جبکہ دیگر مقامات پر کاروباری مراکز کھلے رہے۔ یوں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پمز کی نئی ایمرجنسی کے ٹینڈر میں مبینہ بے ضابطگیاں

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز بند رہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، خیبر اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں تاجروں نے دکانیں بند رکھیں۔پشاور کے متعدد تجارتی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں، تاہم اندرون شہر اور اشرف روڈ کے بعض بازاروں میں دکانیں کھلی رہیں اور کاروبار جاری رہا۔جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور اس کے نتیجے میں عوام پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے خلاف ملک گیر احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

موضوعات : closejamateislmiprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے احتجاج شدت اختیار کر گیا، مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ
تازہ ترین

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے احتجاج شدت اختیار کر گیا، مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

20 اکتوبر , 2026
فرانسیسی وزیراعظم کا شورش زدہ علاقوں میں کرفیو لگانے کا حکم
تازہ ترین

فرانسیسی وزیراعظم کا شورش زدہ علاقوں میں کرفیو لگانے کا حکم

19 اکتوبر , 2026
Normal life has been restored in Peshawar; schools have reopened, and BRT service and internet connectivity have also been restored.
تازہ ترین

پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال، اسکول کھل گئے، بی آر ٹی سروس اور انٹرنیٹ بھی بحال

13 اکتوبر , 2026
PTI protests against emergency in Khyber Pakhtunkhwa
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

12 اکتوبر , 2026
Educational institutions closed in many cities of Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند

12 اکتوبر , 2026
Several leaders, including party chief Abhijit Dapke—who is as insignificant as a cockroach—have been arrested.
تازہ ترین

کاکروج جتنا پارٹی کے سربراہ ابھجیت دپکے سمیت متعدد رہنما گرفتار

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Anti-Terrorism Court founder PTI's jail trial hints at start

انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026
حامی راجپوت کے موسیقی اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی پہچان بنانے کا سفر

حامی راجپوت کے موسیقی اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی پہچان بنانے کا سفر

21 اکتوبر , 2026
بوئنگ کے نئے مسافر طیارے 737 میکس 10 کی منظوری

بوئنگ کے نئے مسافر طیارے 737 میکس 10 کی منظوری

21 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔