واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مستردکر دی گئی امریکی سینیٹ میں قرارداد 52کے مقابلے میں 47ووٹوں سے ناکام ہو گئی ۔
ڈیموکریٹس کی پیش کردہ قرارداد کو ریپبلکن کے زیادہ تر ارکان نے مخالفت کی ۔ قرارداد کا مقصد ایران پر فوجی کارروائیوں پر کانگریس کا کنٹرول بڑھانا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے دو ہفتوں میں ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کی کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھی، منظوری نہ لینے کی صورت میں 29 اپریل تک ایران کے خلاف آپریشن بند ہونا تھا۔
امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اختیار کانگریس کے پاس ہے۔ صدر ٹرمپ نے بطور کمانڈر ان چیف اپنے اختیارات کے تحت کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ رواں سال میں چوتھی بار ایسی قرارداد سینیٹ میں ناکام ہوئی۔1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے کی صورت میں امریکی صدور کو 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ہوئی، اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد مسترد کردی گئی، 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل کو بلڈوزرز فراہمی روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 59 سینیٹرز نے مخالفت کی۔












