تہران (پاک ترک نیوز )ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔ ایرانی فوج آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے
ایرانی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیں گے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنائیں گے اور خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا آغاز مشرقِ وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔












