بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر

1 سال پہلے
A A
لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، نظام زندگی متاثر
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے نظام زندگی بھی مفوج ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سپیل 17 جولائی تک برقرار رہے گا، آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور کہیں پھوار پڑے گی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
اسی طرح فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان، کمالیہ، کوہلو میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، گلی محلوں میں کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ رات سے ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
کمالیہ میں موسلادھار بارش سے کچہری، اسسٹنٹ کمشنر آفس، اقبال بازار سمیت متعدد سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، ماموں کانجن روڑ کے اطراف سیوریج لائن بری طرح متاثر ہے۔
گجرات، حافظ آباد، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوہلو شہر میں بھی تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مغربی جانب کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے برساتی نالے بھی تونسہ کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں، تونسہ کے مشرقی علاقے میں 20 سے زائد کچی بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں جبکہ لوگ خوف زدہ ہیں اور کئی خاندان محفوظ مقام کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ انتظامات مکمل ہیں لیکن لوگ باہر باہر آنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں، پانی نے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ کاٹ دیا اور لوگ اپنے مال مویشی سمیت خطرے میں گھرے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی امید ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، ایبٹ آباد، تورغر، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، کرم، خیبر، مہمند، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام اور دیگر بالائی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سندھ میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم عمرکوٹ، مٹھی، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کی توقع ہے، بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات : #lahorerain
ShareSend

متعلقہ خبریں

18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

22 جولائی , 2026
بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان

بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب

21 جولائی , 2026
Low-lying areas in Lahore were inundated by heavy rain.
تازہ ترین

لاہور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

20 جولائی , 2026
Rains wreak havoc in Khyber Pakhtunkhwa, flooding in Lahore
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی ،لاہور میں رم جھم

20 جولائی , 2026
Woman assaulted in Lahore after returning a spoiled sandwich.
تازہ ترین

لاہور میں خراب سینڈوچ واپس کرنے کیلئے آنیوالی خاتون پر تشدد

18 جولائی , 2026
Signing an agreement as a witness is not proof of forgery Lahore High Court.
پاکستان

معاہدے پر بطور گواہ دستخط کرنا جعلسازی کا ثبوت نہیں،لاہورہائیکورٹ

18 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 جولائی , 2026
کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

22 جولائی , 2026
فرانس میں 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

فرانس میں 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

22 جولائی , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English