واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے ایران پر حملے جاری ہیں ، جنوبی ایران کی اہم ترین بندرگاہ چاہ بہار پر میزائل داغ دیئے ، شہرخوفناک دھماکےسے لرزاٹھا۔
امریکانے چاہ بہار میں موجود سویلین میری ٹائم کنٹرول ٹاور کونشانہ بنایا، دھماکےکےساتھ آسمان سیاہ بادلوں سے بھرگیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈنے کہا ان کی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر مکمل کرلی۔ ایران پر نئے حملوں کی لہر 90 منٹ تک جاری رہی، ایران کے تنب جزیرے پر دفاعی نظام، میزائلوں کے ذخائر، لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔












