تہران(پاک ترک نیوز ) ایران میں امریکہ کے تازہ حملوں میں تیس سے زائد شہری شہید ، 260سے زائد زخمی ہو گئے ، حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔









