واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے رات کوپھرایران کے کئی علاقوں میں بمباری کی ہے ،امریکی فوج کا کہنا ہے ایران کے خلاف حملوں کا تازہ مرحلہ مکمل کر لیا ۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان حملوں میں ایرانی فوج کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام، بحری صلاحیتوں اور میزائل و ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹ کام نے کہا امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کی ان فورسز کو بھی ہدف بنایا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعے کے روز اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کیے تھے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق امریکی فوج نے تاز سیرک کے قریب حملے کیے، امریکی فوج نے حاجی آباد شہر کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا۔ ایرانی شہربندر عباس اورجزیرہ قشم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔












