تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی تیل لے جانے والا تیسرا ٹینکر بھی امریکی بحری ناکہ بندی لائن سے گزر گیا، بردار جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ٹینکرز ٹریکرز کے مطابق ۔ ٹینکر سونیا ون ایک ملین بیرل ایرانی خام تیل لے کر خلیجِ عمان میں ناکہ بندی کے علاقے سے باہر نکل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ،امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کامقام تبدیل
اس سے پہلے دو دیگر ٹینکرز تین اعشاریہ آٹھ ملین بیرل تیل کے ساتھ روانہ کیے گئے۔رائٹرز کا کہناہے امریکی فوج خلیج عمان میں تیل کی ترسیل کی خفیہ نگرانی کر رہی ہے۔۔ اس مشن میں ڈرونز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے۔












