Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

امریکی ڈالر زرمبادلہ کرنسی کی حیثیت کھونے لگا

3 months ago
A A
The US dollar is losing its status as a foreign exchange currency.
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

حالیہ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق، امریکی ڈالر عالمی مالیاتی ذخائر میں بتدریج اپنی جگہ کھو رہا ہے کیونکہ مرکزی بینک تیزی سے دنیا کی بنیادی ریزرو کرنسی سے سونے کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔مارچ کے آخر میںامریکی ڈالر کل عالمی زرمبادلہ ذخائر کا 57 فیصد تھا۔ مگر اس کے بعد سے دو ہفتوں میں عالمی زرمبادلہ ذخائر کے ڈالر سے تناسب میں حیران کن طور پر 1100 بیس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔


مالیاتی رپورٹس کے مطابق اس وقت عالمی زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ تقریباً 46 فیصد ہے جو 26 سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ڈالرپر دنیا بھرکے مرکزی بینکوں کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد اب دوبارہ سونا گرین بیک سے زیاد ہ قابل بھروسہ بن گیا ہے۔
اگر سونے کے ذخائر کو الگ رکھتے ہوئے امریکی ڈالر کی زرمبادلہ کرنسی کے طور پر مقام کو دیکھا جائے تو آئی ایم ایف کے تازہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ڈالر اب عالمی ریزرو کرنسیوں کا تقریباً 57 فیصد ہے۔یہ تبدیلی مرکزی بینکوں کے سونے کی خریداری میں اضافے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نتیجہ ہے۔ جبکہ متبادل کرنسیوں میں ہولڈنگزاور لین دین میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جو عالمی سطح پر زرمبالہ کے ذخائر کے انتظام میں تنوع کی طرف بتدریج اقدام کی عکاسی کرتا ہے۔
تاریخی طور پر آخری بار 1990-91میں ڈالر کا زر مبادلہ کے عالمی ذخائر میں حصہ 50 فیصدکی سطح سے نیچے گیا تھا۔ جب مہنگائی بہت زیادہ تھی، کساد بازاری ایک خطرہ تھا، اور ہر جگہ خراب معاشی منظرنامہ تھا۔
امریکی ڈالردوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد سے دنیا کی بنیادی ریزرو کرنسی رہاہے۔ اور آج کل بھی 80 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی تجارت اسی کے ذریعے ہو رہی ہے۔ حالیہ برسوں میںڈالر کے متبادل کے بارے میں بات زور پکڑ رہی ہے۔ خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں، اور اس کی سربراہی ترقی پذیر معیشتوں کا بلاک برکس گروپ کر رہاہے۔ جس میں جنوبی افریقہ، برازیل، روس، بھارت اور چین پر مشتمل بانی اراکین کےساتھ مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات بھی حالیہ برسوں میں شامل ہوئے ہیں۔
اگرچہ امریکہ، دنیا کی سرکردہ معیشت کے طور پر، تاریخی طور پر عالمی تجارت پر غلبہ رکھتا ہے۔ مگر یہ اثر و رسوخ گزشتہ دہائی کے دوران کم ہوا ہے۔ چین نے برتری حاصل کی ہے۔ خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں جو دنیا کی 85 فیصد آبادی اور عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 50 فیصد ہے۔


اقوام متحدہ کے ڈیٹا بیس کے مطابق چین 2024 میں براعظم افریقہ کی زیادہ تر درآمدات کا ذریعہ تھا۔ اس کے بعد یورپی یونین، بھارت اور امریکہ تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے مقامی کرنسیوں میں دو طرفہ تجارت اب معاشی اعتبار سے اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔یہ اس لئے بھی ہے کہ ہر بار جب آپ ڈالر میں کوئی لین دین کرتے ہیں تو ایک پوشیدہ قیمت امریکہ کو واپس جاتی ہے۔ اوراب دنیا بھر کے ممالک نے بجا طور پر یہ سوال کرنا شروع کر دیا ہے کہ انہیں یہ قیمت امریکہ کو کیوں ادا کرنی چاہیے؟
موجودہ سوئفٹ نظام میں بیچنے والے کی کرنسی میں تبدیل ہونے سے پہلے خریدار کی مقامی کرنسی امریکی ڈالر میں تبدیل ہونےکے دوران دونوں فریقوں کو کچھ آمدنی کھونا پڑتی ہے۔ مگر اب براہ راست لین دین میں اس نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

Tags: currencydollarusiran
ShareSend

Related Posts

Further depreciation of the Turkish lira is likely
Latest

ترک لیرا کی قدر میں مزید کمی کا امکان

21 July , 2026
State Bank of Pakistan's foreign exchange reserves decrease by $1.245 billion
Latest

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.245 ارب ڈالر کی کمی

17 July , 2026
US-Iran tensions; oil prices rise.
Latest

امریکہ ایران کشیدگی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

16 July , 2026
The US will not send ground troops to Iran JD Vance.
Latest

امریکہ ایران میں زمینی فوج نہیں بھیجے گا،جے ڈی وینس

16 July , 2026
Trump threatens to destroy Iran's power plants and bridges if no deal is reached.
Latest

ٹرمپ کی معاہدہ نہ کرنے پر ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی دھمکی

15 July , 2026
Strait of Hormuz will remain closed until US operations cease Revolutionary Guards
Latest

امریکی کارروائیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی ، پاسداران انقلاب

15 July , 2026
Next Post
ہم نے اپنی سرخ لکیریں طے کر رکھی ہیں ،ابراہیم عزیزی

ہم نے اپنی سرخ لکیریں طے کر رکھی ہیں ،ابراہیم عزیزی

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu