Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

افغانستان سے جڑی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ

8 months ago
A A
افغانستان سے جڑی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار
پاکستان نےافغانستان سے جڑی دہشتگردانہ کاروائیوں کےپاکستان کے بعد اب خطے اور دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیل جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےعالمی برادری سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تازہ واقعات میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری رحمان اللہ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے دو میں سے ایک خاتون نیشنل گارڈ ہلاک ہو چکی ہے جبکہ دوسرے کی حالت تا حال تشویش ناک ہے۔ اسی طرح دو روز قبل افغانستان کے اندر سے ہونے والی ایک دہشتگردی کی کاروائی میں تاجکستان کے صوبہ ختلان میں تین چینی تعمیراتی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
افغان شہری کے امریکہ میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے جہاں تمام افغان شہریوں کی ویزا درخواستوں پر کاروائی کو غیر معینہ مدت تک کے لئے معطل کر دیا ہے ساتھ ہی تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے امریکہ ہجرت کے عمل کوبھی مکمل طور پر بند کرتے ہوئے 2021سے اب تک 19ملکوں خصوصاً افغانستان سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کی مکمل جانچ کے بعد امریکہ کے لئے غیر منفعت بخش لوگوں کی ملک بدری کا اعلان کر دیا ہے۔


صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے تمام غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم کریں گے، ایسے تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کریں گے جو امریکا کے لیے خطرہ سمجھے جائیں، اور ان تمام افراد کو ملک بدر کریں گے جو ’’مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے‘‘۔
دوسری جانب تاجکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سرحدی علاقے میں افغانستان کی سرزمین سے کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعرات کو ایک بیان میں تاجکستان کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملہ اس کے صوبے ختلان کے سرحدی علاقے میں ہوا ہے۔اور اس حملے میں ایک ڈرون کے ذریعے گرینیڈز اور اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے باوجودافغانستان کی سرزمین پر موجود جرائم پیشہ گروہوں کی تباہ کُن کارروائیاں جاری ہیں۔


جہاںافغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی کی کاروائیوںپرپاکستان مسلسل تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے وہیں پاکستان اور یورپی یونین نے اپنے مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں اکتوبر 2025 میں پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں علاقائی امن اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔اعلامیہ میں افغانستان کی بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ افغانستان میں امن، استحکام اور ایک جامع سیاسی عمل ہی خطے کے مفاد میں ہے۔
اسی حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2021 کے بعد ریاست اورحکومت کا قیام ہونا تھا جو ممکن نہ ہوسکا۔ طالبان رجیم نے ملک میں غیر ریاستی عناصرپالے ہوئے ہیں جو خطے کےمختلف ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔
دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان نے بین الاقوامی برادری سے اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا وعدہ کیا تھا مگر اس پراب تک عمل نہیں ہوا۔پاکستان کا مطالبہ واضح ہے کہ افغان طالبان کا طرز عمل ایک ریاست کی طرح ہونا چاہئے۔
افغان طالبان رجیم افغانیوں کی نمائندہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ نہ تو عوام کی منتخب کردہ ہے اور نہ ہی تمام قومیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔اس رجیم میں خواتین پرمشتمل افغانستان کی 50 فیصدآبادی کی نمائندگی کا کوئی وجود نہیں۔انہوں نےکہا کہ ہمارا افغانیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔ بلکہ ہمارا مسئلہ افغان طالبان رجیم کے ساتھ ہے۔ جبکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے۔

Tags: afghanistanamricatajkistan
ShareSend

Related Posts

Clashes continue between the Taliban and the Afghan Freedom Front in Badakhshan.
Latest

بدخشاں میں طالبان اور افغان فریڈم فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری

25 July , 2026
Several Afghan nationals arrested in Turkey and Poland.
Latest

ترکیہ اور پولینڈ میں کئی افغان باشندے گرفتار

18 July , 2026
The funeral prayer for Afghan cricketer Shapoor Zadran was offered in Kabul.
Latest

افغان کرکٹر شپورزدران کی نماز جنازہ کابل میں ادا کر دی گئی

July 9, 2026
24 Afghans arrested in Turkey
Latest

ترکیہ میں 24 افغان باشندوں کی گرفتاری

July 9, 2026
Bypassing Afghanistan, Pakistan's new trade routes to Central Asia become operational.
Latest

افغانستان بائی پاس، پاکستان کے وسطی ایشیا تک نئے تجارتی راستے فعال

July 8, 2026
Diplomatic isolation of the Taliban regime, record decrease in aid funds for Afghanistan
Latest

طالبان رجیم کی سفارتی تنہائی،افغانستان کیلئے امدادی فنڈز میں ریکارڈ کمی

4 July , 2026
Next Post
شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

Read this too

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026
سونا پھر مہنگا ہو گیا

سونا پھر مہنگا ہو گیا

25 July , 2026
وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

25 July , 2026
Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu