انقرہ ( پاک ترک نیوز) مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہرشروع کر دی گئی ،یورپ میں افغان باشندوں کی انسانی اسمگلنگ بڑے سیکیورٹی چیلنج کی صورت میں سامنے آگئی۔
افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک حکام نےغیرقانونی طورپرترکیہ سےیورپ جانےکی کوشش پر24افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا،ترکیہ کےشہر ادرنہ میں گرفتارہونےوالےافغان باشندوں میں 7خواتین اور6بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ترکیہ کی پولیس نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سےمنتقل کرنے پر بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، ترک مائیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 16ہزار436 افغان باشندوں کورہائشی کارڈ نہ ہونے کے باعث حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان بائی پاس، پاکستان کے وسطی ایشیا تک نئے تجارتی راستے فعال
2روز قبل پولینڈ حکام نے بھی غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہونے والے15افغان باشندوں کو گرفتارکیاتھا۔برطانوی نشریاتی ادارہ طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیوں اورانتقامی کارروائیوں کوافغان باشندوں کی غیرقانونی نقل مکانی کا ذمہ دار قراردےچکا ہے۔












