تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہناہے امریکا اور اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والے دوسرے تمام برآمدی راستے بند کر دیں گے۔علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمزاس وقت تک بندرہےگی جب تک امریکہ ایران کےقانونی نظامِ حکمرانی کوتسلیم نہیں کرلیتا۔












