Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

امن یا تباہی،اگلے 24گھنٹے اہم

3 months ago
A A
Peace or destruction, the next 24 hours are crucial.
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے امن کا دروازہ ایک بار پھر کھول دیا،امریکا اور ایران مذاکرات کیلئے رضا مند ہو گئے ۔ پاک ،ایران دوبارہ جنگ کا خطرہ بھی ٹل گیا ،اگلے چوبیس گھنٹے نہایت اہم قرار دیئے جا رہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ایران کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کر دیا ۔
مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق مثبت اشارے یقیناً حوصلہ افزا ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ خطہ مستقل امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی مؤقف میں ایک طرف لچک دکھائی دیتی ہے تو دوسری طرف سختی بھی برقرار ہے۔


امریکی خبر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر متوقع ہے۔ ایران میں گرفتار آٹھ خواتین مظاہرین کو اب پھانسی نہیں دی جائے گی،، چار کو فوری اور باقی کو ایک ماہ بعد رہائی ملے گی،،امریکی صدر نے درخواست پر توجہ دینے پر ایرانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایران عزتِ نفس اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران ابھی تک امریکی نیت پر مکمل اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے نہ صرف امریکی پالیسیوں کو منافقانہ قرار دیا بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات پائیدار نتائج نہیں دے سکتے۔ امریکی ناکہ بندی، دھمکیاں اور وعدوں کی خلاف ورزی مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
ادھر وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی میں تین سے پانچ دن کی توسیع سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا ، پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا جنگ بندی کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔


پاکستان کے لیے موجودہ صورتحال بڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے ۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو پاکستان کی سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوگا، لیکن اگر یہ عمل ناکام ہوتا ہے تو خطے میں کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے، جس کے اثرات براہ راست پاکستان پر بھی مرتب ہوں گے۔ ایرانی صدر کا بیان اس مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جمع کو اسلام آباد میں مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق ابھی سب کچھ زیر غور ہے ،حتمی کچھ نہیں ۔
خطہ اس وقت بارود کے ڈھیر پر بیٹھا ہوا ہے ،پاکستان کی سفارتکاری نے وقتی طور پر آگ کو تھام تو لیا ہے ،مگر سوال یہ ہے کہ یہ خاموشی طوفان سے پہلے کی ہے یا واقعی امن کا آغاز؟، پاکستان نے دروازہ کھول دیا ہے۔اب یہ امریکہ اور ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس دروازے سے امن کی طرف بڑھتے ہیں یا دوبارہ تصادم کی راہ اختیار کرتے ہیں۔
ماہرین کا بھی کہنا ہے آنے والا وقت یہ طے کرے گا کہ خطہ امن کی طرف بڑھتا ہے یا ایک نئی کشیدگی جنم لیتی ہے۔ پاکستان کی سفارتکاری نے راستہ تو بنا دیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کوششیں مستقل امن میں بدلتی ہیں یا نہیں۔

Tags: #usirandialgougetalkswar
ShareSend

Related Posts

What did the war with Iran cost the United States
Latest

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
The Middle East has been engulfed by the flames of war.
Latest

مشرق وسطیٰ جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ گیا

20 July , 2026
ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم ،روسی میڈیا
The 3 most important

ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم ،روسی میڈیا

19 July , 2026
ایران میں امریکی حملے ،38شہادتوں کی تصدیق
Most important

ایران میں امریکی حملے ،38شہادتوں کی تصدیق

17 July , 2026
Next Post
Energy security meeting chaired by the Prime Minister

وزیراعظم کی زیر صدارت انرجی سکیورٹی اجلاس

Read this too

Who will form the government in Azad Kashmir

آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت؟

26 July , 2026
Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 July , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 July , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 July , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu