Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرز بنانے کے شعبے میں خود کفالت کی جانب گامزن

2 months ago
A A
Pakistan moving towards self-sufficiency in manufacturing multi-purpose helicopters
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

پاک بحریہ کا روٹری ونگ فلیٹ اس وقت تقریباً 20 ویسٹ لینڈڈبلیو ایس۔ 61 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ چھ ہاربن زید۔9ای سی اینٹی سب میرین وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) ہیلی کاپٹرز ۔چار ایس اے۔316ایروسپیتیل اور تین 319الیوئیٹے۔تھری لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹرز پر مشتمل ہے۔

بحریہ کا یہ ہیلی کاپٹرز کا بیڑا تقریباً پانچ دہائیوں کے دوران بنایا گیا تھا۔ جس میں برطانیہ اور قطر سے تین الگ الگ دستوں میںحاصل کئے گئے ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔1974سے 2021کے درمیان حاصل کئے گئےیہ ہیلی کاپٹر مختلف ایئر فریمز پر مشتمل ہیںجن کی عمر اور ترتیب میں وسیع فرق ہے۔آج اس قسم کے ہیلی کاپٹرز کے لیے عالمی سپورٹ بیس سکڑ رہا ہے۔ تاہم پاک بحریہ نےاہم خریداریوں کے بڑے پروگرام میں ہینگور کلاس آبدوز پروگرام، جناح کلاس فریگیٹ، ایس ڈبلیو اے ٹی ایسپروگرام، اور سی سلطان ایل آر ایم پی اے کو فوقیت دیتے ہوئے نئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کو موخر کر دیا ہے ۔

اس وقت بحریہ کے 20 سی کنگ ہیلی کاپٹرز میں سے دو تہائی اپنی ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچ چکے ہیں۔جبکہ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بحریہ ایک 12 ٹن تک درمیانے وزن والے پلیٹ فارم کو ترجیح دے رہی ہے۔ البتہ اس شعبے میں بڑھتے ہوئے پاک ترک تعاون نے S-70i بلیک ہاک کی خریداری کے امکان کو محدود کر دیا ہے۔ جبکہ چینی ساختہ AW101 اور AW159 کی لاگت پاک بحریہ کے بجٹ سے کافی زیادہ ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 2025 میں ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے تعاون کا ایک نیا رخ سامنے آچکاہے۔ جس میں اب صرف خریداری کے بجائے مشترکہ ڈیزائن اور تیاری پر توجہ دی جا رہی ہے۔ فروری 2025 میں اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس (ایچ ایل ایس سی سی) کے دوران دونوں ممالک نے ایک تزویراتی دفاعی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کا مقصد دفاعی اور عسکری تعاون کو ممکنہ حد تک بلند ترین سطح پر لے جانا ہے۔اب اسی معاہدےکے تحت ترکیہ کےٹی۔ 625 اور ٹی۔925گوک بے (Gökbey) ہیلی کاپٹر کے پاکستانی ورژن کی تیاری پرکام کیا جا رہا ہے۔ یہ بالترتیب 6اور 12ٹن وزنی ہیلی کاپٹرز ہیں۔ ان میں سے پہلا ملٹی رول ہیلی کاپٹرہےجو سول اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسراہیوی یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر ہے جس میں نیوالائزڈ ویرینٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک ۔ترک دفاعی معاہدے کا مقصد صرف ہیلی کاپٹربنانا نہیں بلکہ پاکستان میں اسمبلی پلانٹ کا قیام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے۔ تاکہ پاکستان دفاعی اور سول ضرورت کے اس شعبے میں بھی خود کفیل ہو سکے۔اس سے قبل 2018 میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 30 عدداے ٹی اے کے۔129ٹی ہیلی کاپٹرز کا معاہدہ امریکی پابندی کے نتیجے میں انجن کے برآمدی لائسنس نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہنے کے بعد 2021میں ختم کر دیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے اب دونوں ممالک مقامی انجنوں اور مشترکہ ڈیزائننگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان نے اپنی فوری دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل کے طور پر چین سےایک درجن سے زائد زیڈ۔10ایم ای ملٹی رول ہیلی کاپٹرز کے حصول پر بھی کام شروع کر رکھا ہے۔

Tags: 61c61ckingaerocpecialhelicoopter
ShareSend

Related Posts

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all on board martyred
Most important

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر تباہ ،تمام افراد شہید

10 June , 2026
Libyan army chief and top military officials killed in plane crash near Ankara
اہم ترین 2

انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق

24 December , 2025
Next Post
Protests in Albania against Trump's daughter's luxury resort plan

البانیہ میں ٹرمپ کی بیٹی کے لگژری ریزورٹ منصوبے کے خلاف احتجاج

Read this too

Who will form the government in Azad Kashmir

آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت؟

26 July , 2026
Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 July , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 July , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 July , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu