Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم

9 months ago
A A
پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار
پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے باہمی دفاعی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی گذشتہ ہفتے کے آخر میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف نے ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی ماحول اور سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور خودمختار برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔دونوں اطراف نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات اور متعلقہ اقدامات کو وسعت دینے کے عزم کااظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران جنرل مرزا نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے علاوہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بنگلہ دیش کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔

https://www.youtube.com/watch?v=HnzWhUZJ-js&t=1s
اپنے دورے میںچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس سلہٹ کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی۔ اس سے پہلے ڈھاکہ کینٹ میں سینا کنجو پہنچنے پر ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے جنرل مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنہوں نے بنگلہ دیشی فوج کے شہدا کی یادگار شیکھا انیربن پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
گزشتہ سال اگست میں جب سے بنگلہ دیش میں عوامی بغاوت نے شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، تب سے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان تعلقات میں نمایاں پیش رفت کے باعث تجارتی اور دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔جنوری میں، پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل حسن نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔جس میں دونوں نے اپنے ملکوں کے درمیان بیرونی اثرات کے خلاف ہوشیار رہنے کے لیے موثر اور پائیدار باہمی شراکت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Tags: bangladeshdhakaislamabadpaksitan
ShareSend

Related Posts

Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.
Latest

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 July , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
Latest

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 July , 2026
Pakistan's joint efforts for peace are ongoing Interior Minister Mohsin Naqvi.
Latest

امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

25 July , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
Latest

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 July , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar
Latest

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court
Pakistan

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026
Next Post
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا پھر مطالبہ کر دیا

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا پھر مطالبہ کر دیا

Read this too

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 July , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 July , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 July , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 July , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu