کابل ( پاک ترک نیوز)نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کے خلاف محاذ کا اعلان کردیا۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے مطابق افغانستان کے عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ اپنے لیے کوئی اور راستہ نہیں دیکھتے ۔
افغانستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے پریشان ہے ، اگر سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا، تو آج طالبان رجیم کے خلاف یہ اس سے بھی زیادہ فرض ہو چکا ہے ۔
افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ غاصب ہیں، انہوں نے افغانستان پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے،ماہرین کے مطابق نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا خواتین، اقلیتوں اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا مطالبہ ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے












