نیو یارک ( پاک ترک نیوز) ایران نے اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی جانب سے اپنے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا دیا ۔
ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اسرائیلی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
ایرانی سفیر نے ے سلامتی کونسل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کی ناکامی نے اسرائیل کو بلا خوف کارروائی کا موقع دیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا مناسب جواب دیا جائے گا۔












