تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے جن ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں وہاں کسی بھی صورت بین الاقوامی معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے، ان کا معائنہ کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہوگا۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران میں صرف بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ سمیت دو مقامات تک رسائی حاصل ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے پیغام جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ،ایرانی سپیکر
ادھر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات چار سے آٹھ جولائی تک تہران ،قم اور مشہد میں ہوں گی۔












