اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکا ،ایران معاہدے کا خیر مقدم
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔












