اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے امریکا ،ایران معاہدے کا خیر مقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔پاکستان نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور اقوام متحدہ کی سفارتی کوششیں قابلِ ستائش قراردے دیں ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا مفاہمت سفارتکاری، مذاکرات اور تعمیری روابط کی کامیابی ہے، پاکستان نے تمام فریقین کے درمیان مسلسل رابطوں اور تحمل کی حمایت کی
اسحاق ڈار نے لکھا امریکا اور ایران کی قیادت کے پاکستان پر اعتماد کو سراہتے ہیں۔ جنیوا میں 19 جون کو متوقع دستخط کی تقریب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہامفاہمت سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور معاشی بہتری کی راہ ہموار ہوگی،مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے،پاکستان نے باقی ماندہ امور پر جاری مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے












