اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بیرون ملک سفارت خانوں میں بھی کروڑوں کی بے قاعدگیاں کا انکشاف ہوا ہے ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔سرکاری اکاؤنٹwal سے سفارت کار قواعد کے خلاف رقوم نکالتے رہے ۔
ریاض،میلان اور کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانوں میں بڑی بدعنوانیاں کارپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ۔
وی وی آئی پی شخصیات کے دورے کے دوران ایڈوانس ادائیگی کےلیے ایمپریسٹ اکاؤنٹس سے رقوم نکالی گئیں ۔ریاض سفارت خانے کے حکام نے تین لاکھ ڈالر اور میلان سفارتی عملے نے 15500 یورو نکالے ۔
دستاویز کے مطابق یہ رقوم کس وینڈر یا شخص کو ادا کی گئی اس کی کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ،ایڈوانس نکالی گئی رقوم کے واؤچرز بھی آج تک جمع نہیں کروائے گیے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا
دستاویز کے مطابق کوپن ہیگن میں ہیڈ آف چانسری ڈاکٹر شمائلہ عثمان پر بھی سنگین الزام سامنے آئے ہیں۔ڈاکٹر شمائلہ عثمان نے مشن کا ڈیبٹ کارڈ اپنے ذاتی مقاصد کےلیے استعمال کیا ۔اس کارڈ سے ڈاکٹر شمائلہ نے 29174 ڈنمارک کرنسی میں نکالے ۔وہ ذاتی مقاصد کےلیے سرکاری اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی مجاز نہیں تھیں ۔
وزارت خارجہ نے آڈیٹر جنرل کے اعتراضات کے باوجود کوئی جواب نہ دیا ،محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی تمام ریکارڈ اور دستاویزات آڈیٹر جنرل کو جمع کروانے کی ہدایت کی۔









