عمر کوٹ (پاک ترک نیوز )سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں اسکول کی دیوار گرنے سے تین طالبات کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی ہدایت پر اے ڈی سی ون عمرکوٹ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی میں اے سی عمرکوٹ، ڈی ای او ایلیمنٹری عمرکوٹ اور ایجوکیشن ورکس کا انجینئر شامل ہیں ،کمیٹی کو دیوار گرنے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ،وزیر تعلیم نے واقعے کی رپورٹ دو روز میں طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی
عمر کوٹ میں اسکول کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔








