اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک میں مہنگائی کے طوفان میں ایک بار پھرشدت اختیارکرگیا۔ہفتہ وارمہنگائی میں 1.40فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 13.09 فیصد پرپہنچ گئی ،حالیہ ہفتے میں مجموعی طورپر27 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں
یہ بھی پڑھیں: اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی،محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 22.79 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ، برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 14.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق لہسن کی قیمت 3.72 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 2.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پیاز، آلو، چائے کی پتی اورجلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 12.46 فیصد کا اضافہ ہوا ، ،ڈیزل 4.41 اورپٹرول 4.40 فیصد مہنگا ہو گیا۔












