کراچی ( پاک ترک نیوز) سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ سونےکی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا چار لاکھ 99 ہزار 962روپے کا ہو گیا ،دس گرام سونا 3943روپے اضافے سے 4لاکھ28ہزار 636روپے کاہو گیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت326روپے بڑھ کر 8260 روپے ہو گئی۔












