دبئی ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی نے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سنا دی،محمد نواز کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کو تین مہینے کے لیے نااہل کیا گیا، محمد نواز کی نااہلی یکم مئی تک تھی، نواز نے رضاکارانہ مطعلی اختیار کر لی تھی،محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی رات، ارجنٹینا اور سپین آمنے سامنے ہونگے
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز نے ثابت کیا کہ ممنوعہ مادہ ورلڈکپ سے باہر استعمال کیا،ممنوعہ مادے کے استعمال کا تعلق کھیل کی کارکردگی سے نہیں تھا، آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے لے کر یکم مئی تک محمد نواز کا تمام رکارڈ کلعدم قرار دیا گیا۔






