کراچی ( پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد یہ ذخائر 8 مئی 2026 تک 15.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق، زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 21.337 ارب ڈالر رہے۔
ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.469 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، 8 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔












