Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

10 months ago
A A
او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے لیے ظالمانہ قوانین، جبر، اور آبادیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کی شدید مذمت کی، اور اگست 2019 کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت گرفتاریوں میں اضافے کو اجاگر کیا۔
طارق فاطمی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کا حقیقی مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں پر جبر کا خاتمہ کرے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالے قوانین کو منسوخ کرے، اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا موقع دے۔
رکن ممالک کے وفود نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ او آئی سی کے ایجنڈے پر ایک اہم ترجیح ہے، اور انہوں نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اختتام پر رابطہ گروپ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی منظور کیا گیا۔

Tags: islamabadjammuandkashmirkashmirnewyorkoic
ShareSend

Related Posts

Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.
Latest

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 July , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
Latest

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 July , 2026
Pakistan's joint efforts for peace are ongoing Interior Minister Mohsin Naqvi.
Latest

امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

25 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف
Pakistan

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
Latest

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 July , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar
Latest

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 July , 2026
Next Post
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات

Read this too

Who will form the government in Azad Kashmir

آزاد کشمیر میں کون بنائے گا حکومت؟

26 July , 2026
Saudi Arabia Precautionary alerts issued for Yanbu and Jazan lifted; the threat has passed.

سعودی عرب: ینبع اور جازان کے لیے جاری احتیاطی الرٹس ختم، خطرہ ٹل گیا

26 July , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 July , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 July , 2026
Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu