Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

غزہ جنگ بندی منصوبے پر حماس ،اسرائیل اور امریکی مذاکرات

10 months ago
A A
غزہ جنگ بندی منصوبے پر حماس ،اسرائیل اور امریکی مذاکرات
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

حماس کی جانب سے صدر ٹرمپ کی غزہ میں سیز فائر تجویز قبول کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے اسرائیل کوفوری طور پر غزہ میںزمینی و فضائی حملے روکنے کا کہہ دیا ہے۔جبکہ اسلامی دنیا خصوصاً اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس کے دوران ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے آٹھ بڑے اسلامی ملکوں نےامن کی جانب اس پیش رفت پر تشکر کا اظہار کیاہے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حماس کے تازہ مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دیرپا امن کے لیے تیار ہے۔ لہٰذا اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کر دینی چاہیے تاکہ یرغمالیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی فوجی کارروائی سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات کی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے۔ تاہم یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں طویل المدتی امن کے قیام سے جڑا ہوا ہے۔
ٹرمپ نے اپنےپیغام میں قطر، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، اردن، پاکستان اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب ممالک جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے متحد ہیں اور ہم امن کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=lL4Mp3OYbV0&t=14s
ادھرحماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ اس ضمن میں اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کے تحت امن معاہدے کے لئے تیار ہے۔البتہ اس میں غزہ سے اسرائیلی افواج کے جلد اور مکمل انخلا کو یقینی بنانا ہو گا۔حماس کے بیان کے مطابق تنظیم غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد اور غیر جانبدار فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ادارے کے حوالے کرنے پر بھی رضامند ہے۔ جس کی تشکیل قومی اتفاقِ رائے اور عرب و اسلامی ممالک کی حمایت کی بنیاد پر کی جائے گی۔
کہا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی یر غمالیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔حماس نے مزید کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
حماس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ منصوبے میں غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق دیگر امور کا فیصلہ ایک جامع فلسطینی قومی فریم ورک کے تحت ہونا چاہیے۔جس میں تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ حماس کو بھی شامل کیا جائے ۔
حماس کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی تجویز میں غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق جو دیگر نکات شامل ہیں وہ ایک مشترکہ قومی مؤقف، بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیت فارم پر جاری ہونے والے پیغام میں کہاتھا کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ اور اگر حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے جبکہ معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ جائے گی۔
مزید براںفلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہونے کے ایک سال کے اندر صدارتی اور عام انتخابات کرائے جائیں گے۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ہم تین ماہ کے اندر ایک عارضی آئین تیار کریں گے۔ تاکہ انتظامی ڈھانچے کو فلسطینی اتھارٹی سے ریاست میں منتقل کیا جا سکے۔
صدرعباس نے مزید کہا کہ ہم ایسی کسی بھی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے جو دو ریاستی حل کی پابندی نہ کرے۔فلسطینی صدر نے موجودہ مرحلے کو فیصلہ کن اور نازک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
جبکہ تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اپنی مسلح افواج کو غزہ میں فوجی کاروائیاں محدود کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نیتن یاہو کے دفتر نے مزید کہا ہے کہ حماس کے ردِعمل کی روشنی میں اسرائیل تمام مغویوں کی رہائی کے لیے ٹرمپ منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل درآمد کی تیاری کر رہا ہے۔

Tags: ceasefiredohahamasisrealsharmulsheikh
ShareSend

Related Posts

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان
Most important

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان

6 July , 2026
امریکی خصوصی ایلچی کی دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقاتیں
اہم ترین 2

امریکی خصوصی ایلچی کی دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقاتیں

June 30, 2026
Israel bombards Gaza, killing 8 Palestinians
Latest

اسرائیل کی غزہ پر بمباری ،8فلسطینی شہید

June 30, 2026
Israel's E-1 plan is a serious threat to the Palestinian state, Asim Iftikhar
Latest

اسرائیل کا ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

June 30, 2026
Talks with Iran in Doha could prove significant, says Trump.
Latest

ایران کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات اہم ثابت ہو سکتے ہیں،ٹرمپ

June 30, 2026
Iranian Revolutionary Guards' Quds Force warns Israel to immediately withdraw from southern Lebanon
Latest

ایرانی پاسداران کی قدس فورس کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ

22 June , 2026
Next Post
’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم

’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم

Read this too

In which country were the most millionaires created in 2025

2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

23 July , 2026
Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 July , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 July , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 July , 2026
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu