اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کل سے شروع ہوگا۔
پاکستان سے پہلی حج پرواز لاہور سے روانہ ہو گی،کراچی ،سیالکوٹ ،ملتان سے بھی عازمین روانہ ہونگے ،اسلام آباد میں انیس اپریل کو پرواز اڑان بھرے گی ۔
سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔












