Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

حکومت نے 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بیس ریٹس مقرر کر دیے

6 months ago
A A
حکومت نے 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بیس ریٹس مقرر کر دیے
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)وفاقی حکومت نےنیکسٹ جنریشن کی موبائل سروسز کے لیے ہونے والی ملٹی بینڈ 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بیس ریٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کو مجوزہ نیلامی سے قبل مالی وضاحت اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اسپیکٹرم کی بنیادی قیمتیں آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات اور ایک بین الاقوامی آزاد کنسلٹنٹ کی آراء کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔
پالیسی ہدایت نامے کے تحت 700 میگا ہرٹز بینڈ میں جوڑے (paired) اسپیکٹرم کے لیے 1 میگا ہرٹز کی بیس قیمت 65 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 1800 میگا ہرٹز اور 2100 میگا ہرٹز بینڈز میں جوڑے اسپیکٹرم کے لیے فی 1 میگا ہرٹز بیس قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے، جو موبائل براڈبینڈ کی توسیع اور تجارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
unpaired اسپیکٹرم کے لیے 2300 میگا ہرٹز بینڈ میں فی 1 میگا ہرٹز قیمت 10 لاکھ ڈالر، 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر جبکہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ کو عالمی سطح پر 5G سروسز کے لیے کلیدی فریکوئنسی سمجھا جاتا ہے۔پالیسی کے مطابق اسپیکٹرم فیس کی ادائیگی پاکستانی روپے میں کی جائے گی، جبکہ ڈالر سے روپے کا تبادلہ ریٹ نیلامی سے ایک دن قبل نیشنل بینک آف پاکستان کے ٹی ٹی سیلنگ ریٹ پر فکس کیا جائے گا تاکہ کرنسی میں اتار چڑھاؤ سے بولی دہندگان کو تحفظ دیا جا سکے۔
حکومت نے ادائیگی کے لیے لچکدار آپشنز بھی فراہم کیے ہیں۔ کامیاب کمپنی چاہے تو پوری رقم ایک سال کے اندر ادا کرے یا 50 فیصد رقم پہلے سال اور باقی 50 فیصد پانچ سالہ اقساط میں ادا کر سکتی ہے، جس پر کیبور + 3 فیصد سالانہ فنانسنگ چارج لاگو ہوگا۔
اسپیکٹرم لائسنس کی مدت 15 سال ہوگی اور پی ٹی اے کے قواعد کے تحت اسپیکٹرم ٹریڈنگ اور شیئرنگ کی بھی اجازت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں 5G سروسز کے آغاز کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: Multi-Band 5G Spectrumtechnology
ShareSend

Related Posts

Controversial Telecom Bill Committee report ready
اہم ترین 2

متنازع ٹیلی کام بل ،کمیٹی کی رپورٹ تیار

24 June , 2026
China expresses anger over inclusion of technology companies on US military list
Latest

ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی فوجی فہرست میں شامل کرنے پر چین کا اظہار برہمی

15 June , 2026
Pakistan's modern stealth aircraft under discussion, causing uproar in defense circles
Latest

پاکستان کا جدید سٹیلتھ طیارہ زیر بحث ،دفاعی حلقوں میں ہلچل

10 June , 2026
Pakistan to Buy Baykar's UCAV Kızılelm
Latest

پاکستان کا ترکیہ سے بغیر پائلٹ لڑاکا جہاز کزیلیلما خریدنے پر غور

1 June , 2026
Ban on sale of mobile SIMs from 12 midnight to 6 am
Latest

رات 12سے صبح 6بجے تک موبائل سمز کی فروخت پر پابندی

21 May , 2026
Turbojet engine-powered drone with a range of up to 250 km
Latest

250کلومیٹر تک مار کرنے والا ٹربو جیٹ انجن سے چلنے والا ڈرون تیار

11 May , 2026
Next Post
گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ

گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu