لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں جوا پروموشن ایپ کے مقدمے میں ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ،تفتیشی افسر کی جانب سے ضمنی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔
عدالت نے تفتیشی کو فرانزک رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،ملزمہ کی عبوری ضمانت میں انتیس جون تک توسیع کی گئی ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت صاحب نے کیس کی سماعت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: 2بار پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں مسترد
ملزمہ عروب جتوئی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی ۔ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔












