لاہور( پاک ترک نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں دو جولائی تک توسیع کر دی گئی ۔
ثاقب چدھڑ لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزموں کو ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ساقب چدھڑ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
ایف آئی آر میں حراسگی،جان سے مارنے کی دھمکیاں،ان لائن حراساں کرنے سمیت دیگر الزامات لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین
مومنہ اقبال کی جانب سے وکلاء عدنان احسا ن خان اور شَرْجِیل عَدنان شیخ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔












