Monday , 27 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

کیا واقعی برطانیہ کی سڑکیں گرمی سے پگھلنے لگیں؟

4 weeks ago
A A
Did Britain's roads really start melting due to the heat
Share on FacebookWhatsApp

لندن ( پاک ترک نیوز) کیا واقعی برطانیہ کی سڑکیں گرمی سے پگھلنے لگیں؟… اگر ایسا ہے تو پھر پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک میں 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کے باوجود سڑکیں کیوں نہیں پگھلتیں؟

یہ سوال صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ حقیقت جان کر شاید آپ بھی حیران رہ جائیں، کیونکہ معاملہ ناقص تعمیر کا نہیں… بلکہ موسم کے مطابق اختیار کی گئی انجینئرنگ حکمتِ عملی کا ہے۔

یہ سوال صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ حقیقت جان کر شاید آپ بھی حیران رہ جائیں، کیونکہ معاملہ ناقص تعمیر کا نہیں… بلکہ موسم کے مطابق اختیار کی گئی انجینئرنگ حکمتِ عملی کا ہے۔

دوسری طرف پاکستان، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں درجہ حرارت اکثر 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں پارہ پچاس ڈگری کے قریب پہنچ جاتا ہے، اس کے باوجود سڑکیں اسی طرح نہیں پگھلتیں۔تو آخر فرق کہاں ہے؟

ماہرین کے مطابق اس کا تعلق تعمیراتی معیار سے کم اور موسمی حالات سے زیادہ ہے۔ برطانیہ اور یورپ میں سڑکیں سخت سردیوں، برف باری اور بار بار جمنے اور پگھلنے والے موسم کو مدنظر رکھ کر تعمیر کی جاتی ہیں۔

اسی لیے وہاں نسبتاً نرم تارکول استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ شدید سردی میں سڑک سکڑنے اور پھیلنے کے باوجود دراڑوں سے محفوظ رہے۔

لیکن جب غیر معمولی گرمی پڑتی ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری یا اس سے اوپر پہنچ جاتا ہے تو یہی نرم تارکول حرارت جذب کرکے نرم پڑنے لگتا ہے، اور بھاری ٹریفک کے دباؤ سے سڑک کی سطح خراب ہونے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور وسطی پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

اس کے برعکس ایشیائی ممالک میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ پاکستان، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر گرم خطوں میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران شدید گرمی، تیز دھوپ اور مسلسل بھاری ٹریفک کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

یہاں نسبتاً زیادہ سخت تارکول اور بڑے پتھروں پر مشتمل مضبوط اسفالٹ استعمال کیا جاتا ہے، جو بلند درجہ حرارت میں بھی اپنی سختی برقرار رکھتا ہے اور آسانی سے نرم یا پگھلتا نہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر برطانیہ میں ایشیائی طرز کا سخت تارکول استعمال کیا جائے تو سردیوں میں وہ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا، جبکہ اگر پاکستان یا بھارت میں یورپی طرز کا نرم تارکول استعمال کیا جائے تو گرمی میں سڑکیں تیزی سے خراب ہونے لگیں گی۔یعنی ہر خطہ اپنے موسم کے مطابق سڑکیں تعمیر کرتا ہے۔

ماہرین ک مطابق برطانیہ میں سڑکوں کا نرم ہونا یا بعض مقامات پر پگھل جانا ناقص تعمیر کی علامت نہیں، بلکہ یہ اس حقیقت کی نشاندہی ہے کہ دنیا بھر میں انجینئرنگ کے اصول موسم کے مطابق بدلتے ہیں۔
اور جیسے جیسے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے… ویسے ویسے صرف موسم ہی نہیں، بلکہ دنیا کے انفراسٹرکچر کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Tags: #britishheatwavesmaltingroads
ShareSend

Related Posts

Warning! The oceans are sounding the alarm; record-breaking heat has plunged the world into concern.
Latest

خبردار! سمندر خطرے کی گھنٹی بجانے لگے، ریکارڈ گرمی نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا

4 July , 2026
لاہور اور وسطی پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص
Latest

لاہور اور وسطی پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

14 June , 2026
Next Post
Panjgur Two terrorists killed in an explosion caused by explosive material.

پنجگور ،بارودی مواد پھٹنے سے 2دہشت گرد ہلاک

Read this too

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu