لاہور( پاک ترک نیوز) ٹریفک مسائل کے حل کیلئے زیر زمین 6پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی کابینہ نے اندرون شہر ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کیلئے 6زیر زمین پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس کی تخمینہ لاگت 30روپے روپے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ جبکہ شیراں والا گیٹ پارکنگ پلازہ کی لاگت 5.2 ارب روپے ہے۔ اسی طرح ٹیکسی گیٹ پارکنگ پلازہ کے لیے 8روپے درکار ہوں گے۔ اور دہلی گیٹ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ 6ملین روپے میں مکمل کیا جائے گا۔
مزید برآں، بھاٹی گیٹ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ شاہ عالم گیٹ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔
ان منصوبوں کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد اندرون شہر میں ٹریفک کی بھیڑ اور پارکنگ کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔












