اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے،کاغان نالہ بپھر گیا ، تین رابطہ پل ٹوٹ گئے۔ دریائے کنہار کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ،بالاکوٹ کاغان شاہراہ بند ہونے سےکئی سیاح پھنس گئے۔
لنڈی کوتل میں تیز بارش سے سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ،،صوابی میں بھی بارش ہو ئی ہے،مردان کے علاقے رستم میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ،ماں اور بیٹی زخمی ہو گئی۔
پشاورمیں بوندا باندی سے گرمی کازور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی،لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا انتباہ جاری کیا ہے
یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ برسٹ کیا ہے، کیوں ہوتا ہے؟
لاہور میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔بھاٹی گیٹ ،اردو بازار ،جی پی او چوک مال روڈ اور دیگر علاقوں میں رم جھم ہوئی جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گئی۔
مری میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہونے سے ندی نالے بپھر گئے، مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، دو گھنٹوں کے دوران 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ، فوگ کے باعث حد نگاہ پانچ سینٹی میٹر رہ گئی۔












