Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پاکستان ،ایران تعلقات میں نیا موڑ

4 weeks ago
A A
A new turn in Pakistan-Iran relations
Share on FacebookWhatsApp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، تجارت، توانائی، علاقائی امن و استحکام اور اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور باہمی مفادات سے متعلق اہم امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

ایرانی صدر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ غیر معمولی سیاسی تبدیلیوں اور سفارتی سرگرمیوں کے دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان ایک جانب خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے جبکہ دوسری جانب ایران اپنے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سرکاری تجارت ابھی بھی اپنی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ دونوں ممالک سرحدی منڈیوں، کسٹمز سہولتوں اور بینکنگ روابط کو بہتر بنا کر تجارتی حجم کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔

ایران دنیا کے بڑے گیس اور تیل ذخائر رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اگر بین الاقوامی پابندیوں اور دیگر رکاوٹوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو پاکستان کو سستی گیس،توانائی کے نئے منصوبوں میں فائدہ مل سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی کا دارو مدار وعدوں پر عمل درآمد پر ہے ،ایرانی صدر

بلوچستان اور ایران سے ملحقہ علاقوں میں قانونی تجارت بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،اسمگلنگ میں کمی آ سکتی ہے ،مقامی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے ،پاکستان، ایران اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان راہداری اور ٹرانزٹ تجارت کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے پاکستان ایک علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت بڑھا سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس دورے کے دوران توانائی، سرحدی تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق عملی پیشرفت سامنے آتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ خصوصاً گیس، بجلی اور سرحدی منڈیوں کے منصوبوں پر پیشرفت دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ادھر ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور اور دیگر اہم شاہراہوں پر پاکستان اور ایران کے قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکاری عمارتوں کے اطراف خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

Tags: #pakistaniraniranipresidentusiran
ShareSend

Related Posts

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
The 3 most important

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 July , 2026
The US is ready for negotiations if Iran is serious, says Marco Rubio.
Latest

ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو

22 July , 2026
Pakistan condemns Houthi threat to Saudi Arabia.
Latest

پاکستان کی سعودی عرب کو حوثیوں کی دھمکی کی مذمت

22 July , 2026
US attacks on Iran continue for the eleventh day.
Latest

امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے

22 July , 2026
Next Post
Appeal of convict sentenced to death twice rejected in Lahore High Court

2بار پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں مسترد

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu