Monday , 27 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home The 3 most important

روس نے یوکرین پر حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کردی،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

6 months ago
A A
روس نے یوکرین پر حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کردی،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Share on FacebookWhatsApp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)روس اور یوکرین کی طویل جنگ کے تناظر میں ایک غیر متوقع سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والی سردیوں کے دوران روس یوکرین کے خلاف کسی بڑے فوجی حملے سے گریز کرے گا۔
واشنگٹن میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہِ راست رابطہ کرکے انسانی بنیادوں پر عسکری سرگرمیاں روکنے کی درخواست کی، جس پر ماسکو نے محدود مدت کے لیے فائر بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق انہیں بریفنگ دی گئی ہے کہ شدید سرد موسم کے دوران یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت بڑے شہروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور فوجی کارروائیاں معطل رہیں گی۔
صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام شہریوں کو ریلیف ملنے اور حالات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی اعلان پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین ہر سنجیدہ امن کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم عملی صورتحال کا انحصار روسی اقدامات پر ہوگا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو امید ہے کہ اعلان کردہ وعدے عملی شکل اختیار کریں گے، مگر آنے والے دن یہ طے کریں گے کہ آیا یہ عارضی سکون دیرپا ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔

Tags: Donald Trumpputinukraine
ShareSend

Related Posts

Ukraine's Chargé d'Affaires summoned to the Iranian Foreign Ministry; protest lodged over the attack on an Iranian commercial vessel.
Latest

یوکرین کے ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی ، ایرانی تجارتی جہاز پر حملے پر احتجاج ریکارڈ

26 July , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
Most important

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 May , 2026
مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی ،چینی صدر کی پیوٹن سے گفتگو
The 3 most important

مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی ،چینی صدر کی پیوٹن سے گفتگو

20 May , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
Most important

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 February , 2026
پوتن نے تیسری عالمی جنگ چھیڑ دی، روکنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے: زیلنسکی
Most important

پوتن نے تیسری عالمی جنگ چھیڑ دی، روکنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے: زیلنسکی

23 February , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 February , 2026
Next Post
امریکی اڈے نشانے پر، حملہ ہوا تو سخت جواب ہوگا: ایران کی دو ٹوک وارننگ

امریکی اڈے نشانے پر، حملہ ہوا تو سخت جواب ہوگا: ایران کی دو ٹوک وارننگ

Read this too

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026
مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری

مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

English
Urdu